بی ایس او؛ ڈیرہ مراد ذون کا اجلاس منعقد, نئے ساتھیوں کی شمولیت

رپورٹ: بی ایس او, ڈیرہ مراد ذون 

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ مراد جمالی ذون کا سینئر باڈی اجلاس زیرِ صدارت سینئر وائس چیئرمین غلام محمد بلوچ منعقد ہوا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اجلاس میں تعارفی نشست کے ساتھ سیاسی تناظر اور تنظیمی امور پر تفصیلی بحث ہوئی. اجلاس میں تنظیمی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور بی ایس او کی تاریخی جدوجہد پر مباحثہ ہوا جبکہ تنظیم کی موجودہ حکمت عملی اور پروگرام سے ساتھیوں کو آگہی دی گئی

دریں اثناء بی ایس او میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے ساتھیوں کو مرکزی وائس چیرمین نے خوش آمدید کہا اور مبارک باد دیکر کہا کہ یہ بی ایس او کے پروگرام اور سائنسی حکمت عملی کی درستگی ہے کہ نوجوان جوق در جوق اس عظیم کارواں میں شامل ہو رہے ہیں. یقیناً یہ جذبہ وطن و قوم کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی

اجلاس سے زونل ساتھیوں نے بھی اظہار کیا جبکہ لاہور ذون کے آرگنائیز اسد بلوچ خصوصی طور پر اجلاس میں شریک تھے جنہوں نے ممبران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

آخر میں سوال جواب کا سیشن بھی چلا جن پر تسلی بخش جوابات دیئے گئے جبکہ آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ذون کی از سر نو تشکیل اور ریجنل کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا جس میں مرکزی قائدین خصوصی طور پر شرکت کرینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published.