کورونا وائرس نے عالمگیر سطح پر سرمایہ داری نظام اور ریاستوں کے عوام دشمن کردار کو بے نقاب کر دیا, شعبہ صحت بری طرح ناکامی کا شکار ہے. بی ایس او کے کارکنان اس مشکل گھڑی میں عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیکر اپنے متعلقہ زون میں مدد و رہنمائی فراہم کریں. بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق کہا گیا ہیکہ دنیا ایک عالمگیر وبا کا شکار ہو چکی ہے جوکہ کورونا وائرس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس وبا سے نبردآزما ترقی یافتہ ریاستیں عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں. کیونکہ ان سرمایہ دار ریاستوں نے صحت کے شعبے ہمیشہ کاروباری بنیادوں پر چلایا ہے جسکی وجہ سے آج بوقت ضرورت یہ شعبہ مکمل ناکامی کا مظہر پیش کر رہی ہے. آج کے جدید دور میں بھی عوام کو ہسپتالوں سے لیکر ٹیسٹ اور ادویات کی سہولیات میسر نہیں ہیں جسکی وجہ سے ریاستیں لاک ڈاؤن کرکہ لوگوں کی میل ملاپ کو محدود کرنے پر مجبور ہیں تاکہ متاثرین کو کم سے کم تر کرکہ صحت کے شعبے کی بوجھ کو ہلکا کیا جا سکے, جوکہ عالمی سطح پر سرمایہ دار ریاستوں کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے

مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہم بلوچ قوم جوکہ پسماندہ ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں بستے ہیں تو ہمارے لیے یہ وائرس بہت بڑی آفت ہے, کیونکہ ہمارے ہاں نہ جدید ہسپتال ہیں اور نا ہی عوام میں اتنی بیداری ہے جو اس وبا سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں. اس لئے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تنظیمی ساتھیوں کو پابند کر رہی ہے کہ وہ سب سے پہلے تو عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول کی از خود پابندی کریں اور غیر ضروری باہر آمد و رفت سے اجتناب کریں اور ساتھ ہی اپنے اپنے متعلقہ زون میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں کردار ادا کریں. عوام کو عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول سے آگاہ کریں اور کسی گھرانے میں کورونا وائرس کی تشخیص کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکہ متاثرین کی مدد و رہنمائی کریں

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن قومی زمہ داریوں کے ادراک کے پیش نظر قوم پر آنے والی کسی بھی آفت و وباء کے موقع پر تمام ارکان کو رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کی تلقین کرتی ہے اور درماندہ عوام کی سیاسی و سماجی رہنمائی کا درس دیتی ہے

علاوہ ازیں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی بلوچستان کو فوری طور پر تمام ضروری سہولیات مہیا کرکہ اپنا فرض ادا کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published.