کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے حفاظتی کٹس نہ ملنے کے خلاف دھرنا, پولیس نے لاٹھی چارج کر کہ درجنوں ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے حفاظتی کٹس نہ ملنے کے خلاف دھرنا, پولیس نے لاٹھی چارج کر کہ درجنوں ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا

بی ایس او 

شعبہ صحت کی زبوں حالی کی وجہ سے عوام کو اس عالمی وبا کے دنوں میں بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں جبکہ بلوچستان کے ڈاکٹرز حفاظتی کٹس اور ضروری سازوسامان سے محروم ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کی علاج کے دوران ڈاکٹر خود کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں. ڈاکٹر بنیادی سہولیات کے مطالبے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں, جبکہ جام حکومت کی کمال پولیس مظاہرین پر ڈنڈے برسا کر ڈاکٹروں کو پابند سلاسل کر رہی ہے جوکہ شدید قابل مذمت عمل ہے

ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کو فوری طور پر رہا کرے اور ڈاکٹروں کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکہ ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published.