بلوچ طلبہ و طالبات نے آن لائن کلاسز کے خلاف تربت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور شہید فدا احمد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا

رپورٹ: بی ایس او, کیچ

مظاہرین نے ایچ ای سی کی آن لائن کلاسز کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اکثریتی بلوچستان میں انٹرنٹ کی سہولت میسر نہیں ہے اور طلباء ایسے دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں جہاں بجلی تک کی سہولت میسر نہیں ہے. ایسے میں طلبا کیسے آن لائن کلاسز لے سکیں گے اس اہم سوال کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے خاطر میں لائے بناء ہی فیصلہ صادر فرمایا ہے. جسے طلباء مسترد کرتے ہیں

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پہلے بلوچستان کے طول و ارض میں بجلی ٹیلیفون موبائل سروسز اور انٹرنٹ کی جدید و معیاری سروسز بحال کرکہ تمام ضروری سازوسامان جیسے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ مہیا کی جائیں اس کے بعد آن لائن کلاسز لینے سے طلبا کو کوئی اعتراض نہ ہوگا. مگر بغیر سہولیات کے آن لائن کلاسز لینا ممکن نہیں ہے اور ایچ ای سی کا یہ فیصلہ متعصبانہ پالیسی کے زمرے آتا ہے جسے بلوچستان کے طلبہ مسترد کرتے ہیں

طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے متعصبانہ پالیسیوں کا نوٹس لیکر فوری اقدامات کریں اور بلوچستان کے طلباء کی تعلیم کے راہوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی بیخ کنی کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.