شہدائے بلوچستان کی قربانیاں اور جدوجہد منزل کے حصول کیلئے مشعل راہ ہیں۔ 15 جولائی نہ صرف شہدا کے عظیم قومی کردار و عمل کو یاد کرنے کا دن ہے بلکہ اسے ہمیشہ یوم تجدید وفا کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ مرکزی ترجمان، بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
BSO FLag

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے یوم شہداۓ بلوچستان کے مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں اور جدوجہد منزل کے حصول کے لیے مشعل راہ ہوتی ہیں۔

ترجمان نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی نہ صرف عظیم شہدا کے عظیم قومی کردار و عمل کو یاد کرنے کا دن ہے بلکہ اسے ہمیشہ یوم تجدید وفا کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ فرزندان وطن نے ایوبی ننگی مارشلا کے دور میں سرزمین کے فرض کو اولیت دیکر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر استحصال ظلم بربریت کے کالے نظام اور لوٹ کھسوٹ کے غلامانہ طرز زندگی کے خلاف بغاوت اور مزاحمت کا بیرک بلند کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج شہدا کی قربانیاں اور عظیم قومی و وطنی خدمات سرزمین کے وارثوں سے یہی تقاضا کر رہے ہیں کہ نوجوان اپنے صفوں کے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرکے شہدا کے مشن کو منزل مقصود تک پہنچانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 15 جولائی بلوچ قومی تاریخ کا وہ دن ہے جس میں نواب نوروز خان کے ساتھیوں کو دشمن نے دھوکہ دیہی سے بابو نوروز خان کے ہمراہ قرآن شریف کا واسطہ دیکر پہاڑوں سے اتارا اور ان سے وعدہ کیا کہ انکی مطالبات کو تسلیم کیا جائیگا مگر مقتدرہ نے عہد شکنی کرتے ہوئے انہیں گرفتاری بعد سکھر اور حیدرآباد کی کال کوٹڑیوں میں ڈال دیا اور بالآخر غداری کے الزام میں ان عظیم فرزندوں کو پھانسی دیکر شہید کر دیا۔

دھرتی کے عظیم فرزندوں نے دھرتی ماں سے وفاداری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے اپنے قیمتی جان نذر کیئے اور تاریخ میں ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے ۔
بی ایس او فرزندان وطن اور ان کی عظیم قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.