شہید حیات بلوچ کی سفاکانہ قتل کے خلاف 22 اگست کو ہونے والے ملک گیر احتجاجوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ملک کے تمام ترقی پسند طلبہ تنظیموں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی یکجہتی کا اظہار کریں۔ بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کہا ہیکہ 13 اگست کو تربت میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بیدردی سے قتل ہونے والے طالب علم حیات بلوچ کے قاتلوں کو سزائیں دینے اور شہید کو انصاف دلانے کیلئے 22 اگست کو ملک گیر سطح پر ہونے والوں احتجاجی مظاہروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دیگر ترقی پسند تنظیموں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ حق و انصاف کی خاطر بڑھ چڑھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آئے روز حیات جیسے نوجوان سفاکانہ انداز میں قتل کیئے جا رہے ہیں اور گھروں کے چراغ بجھا دیئے جاتے ہیں۔ حیات بلوچ کو ان کے والدین کے سامنے شہید کرکہ دردندگی کی انتہا کر دی گئی۔ ماورائے عدالت قتل و گرفتاریاں بلوچ طلباء کا مقدر نہیں بن سکتیں۔ اب مزید یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام جمہوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا تاکہ بے لگام قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزائیں دی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.