بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچستان یوتھ فورم اور سیوو آور سکول کے زیراہتمام 17 ستمبر کو مستونگ میں “عورت اور ہمارے سماج” کے موضوع پر ایک آرٹ نمائش اور مقابلہ منعقد کیا جائے گا جوکہ شہید شاہینہ شاہین کے نام سے منسوب ہوگی۔ فن سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد سے شرکت کی اپیل ہے

شال

بلوچستان میں فن کی ترویج اور نئے ابھرنے والے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مستونگ میں پہلی مرتبہ آرٹ گیلری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچستان یوتھ فاونڈیشن اور سیو آور سکولز کے اشتراک سے مستونگ میں “عورت اور ہمارے سماج” کے موضوع پر آرٹ کی نمائش اور مقابلہ 17 ستمبر کو صبح 9 بجے ڈگری کالج مستونگ میں منعقد کی جا رہی ہے جوکہ بلوچستان کی نامور آرٹسٹ شہید شاہینہ شاہین کے نام منسوب کی گئی ہے۔

ہم بلوچستان بھر کے عوام اور بالخصوص مستونگ کی لس مخلوق سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ فن اور لٹریچر کی ترویج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے پھیلاؤ کیلئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھے گے۔ آرٹ گیلری میں شرکت کر کے اس عمل کو مذید مضبوط بنانے میں زمہ دار حلقے اپنا کردار ادا کریں۔

اتحاد جدوجہد آخری فتح

Leave a Reply

Your email address will not be published.