بلوچ کونسل ملتان کے ساتھیوں کی تاریخی جہدوجہد قابل تحسین ہے۔ حکومتی بے حسی مایوس کن ہے مگر طلبہ کے بلند حوصلے فتح کے ضامن بنیں گے۔ بی ایس او

پریس ریلیز؛ مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ کونسل ملتان کے ساتھی گزشتہ چالیس دنوں تک بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سامنے سراپا احتجاج رہنے کے بعد گزشتہ 10 دنوں سے پنچاپ کی سڑکوں پر اپنے قوم کے مستقبل کو بچانے کےلیے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ مگر بےحس حکمران خواب خرگوش میں رہتے ہوئے مسلسل بلوچ طلباء کےلیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جو بلوچ قوم کے مستقبل سے کھلواڑ اور دشمنی کے برابر ہے۔

مرکزی ترجمان نے بلوچ کونسل ملتان کی ساتھیوں کی تعلیم کےلیے جہدوجہد کو تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید دنیا کی موجودہ تاریخ میں تعلیم کےلیے کوئی اتنی بڑی لانگ مارچ کی ہو۔ ساتھیوں نے اس انقلابی جہدوجہد کے توسط سے دنیا کو آگاہ کردیا ہے کہ بلوچ طلباء نے اکیسویں صدی کی ضرورتوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنے اوپر جاری ظلم جبر کے خلاف نہ صرف مزاحمت کی ہے بلکہ شعوری طور پر اپنے مزاحمت کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ اور بلوچ کونسل ملتان کے ساتھیوں کی یہ تاریخی لانگ مارچ اس چیز کو عیاں کر رہی ہے کہ بلوچ طلباء کےلیے تعلیم حاصل کرنا ایک جنگ ہے جسے ہر صورت بلوچ کو ہی جیتنا ہے۔

اپنے بیان میں مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان حکومت سمیت پنچاب حکومت طلباء کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف سیکورٹی کی خاطر خواہ انتظامات کررہا ہے بلکہ مختلف حیلے بہانوں سے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے معاملہ کو مزید طول دینے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب نوعیت اس حد تک پہنچی ہے کہ ہمارے بلوچ نوجوانوں کو تنگ کرنے کےلیے مقامی ہوٹلوں کے دروازے بند کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ دیگر اہم ضروریات کی چیزیں حاصل کرنے کےلیے بھی مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ریاست کا بلوچ طلباء کے ساتھ سوتیلے رویہ کی عکاسی کررہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ ہمہ وقت کھڑے ہیں اور حکومت کی طرف سے کسی بھی منفی رویہ کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ طلباء کے اسکالرشپس کو فی الفور بحال کردیا جائے اور بلوچ طلباء کو پڑھنے دیا جائے وگرنہ دیگر صورتوں میں بی ایس او دیگر طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کر بلوچستان سمیت پوری ملک بھر میں بلوچ کونسل ملتان کے ساتھیوں کے حق میں سخت احتجاج کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.