یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ مسائل کا انبار بنا ہوا ہے۔ رہائش کیلئے ہاسٹل، ٹرانسپورٹ، لائبریری اور دیگر مسائل کے خلاف 22 اکتوبر کو کالج کے سٹوڈنٹس گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے، بی ایس او طلباء کے شانہ بشانہ ہوگی۔

کوئٹہ: (پ۔ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ حمایتی بیان میں کہا ہیکہ لاء کالج کوئٹہ کے سٹوڈنٹس 22 اکتوبر کو بروز جمعرات گورنر ہاؤس کے باہر کالج کے مسائل کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرینگے، بی ایس او طلبہ کے مظاہرے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سٹوڈنٹس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مسائل کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ حکام بالا نوٹس لیکر فوری حل نکالیں۔

بی ایس او کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے مسائل کے شکار ہیں اور طلبہ کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں جبکہ یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ بھی مسائل کا انبار بن چکا ہے جہاں طلباء کو ہاسٹل کی سہولت میسر نہیں ہے، ٹرانسپورٹ کا کوئی معیاری نظام نہیں ہے، لائبریری میں کتابیں بہت محدود ہیں جبکہ طلباء کے امتحانات کا کوئی موافق نظام بھی وجود نہیں رکھتی۔ اسی اثناء میں لاء کالج سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے احتجاج کی کال دی ہے۔ اور بی ایس او نے احتجاجی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہیکہ بی ایس او طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور جہاں کہیں بھی بلوچ طلباء کو مسائل درپیش ہونگے بی ایس او طلباء کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مسائل کے حل کی بھرپور جدوجہد کریگی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہید فدا احمد بلوچ کے اتحاد کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور تمام طلبہ کو اتحاد و اتفاق کی درخواست کرتے ہوئے منظم قوت کے ساتھ متحدہ جدوجہد کی تلقین کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.