بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، لاہور زون کی ورکنگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، مختلف امور زیر بحث رہے اور طلبہ مارچ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی

نیوز: لاہور زون، بی ایس او 

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، لاہور زون کی ورکنگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر بیبرگ بلوچ منعقد ہوا جس میں سیاسی تناظر، تنظیمی امور اور موجودی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔

بی ایس او کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والی ‘طلباء طاقت بحالی مارچ’ کے فیصلے کو مرکز کی بروقت اور جراتمندانہ اقدام قرار دیکر سوشل میڈیا پرچار میں بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں لاہور میں تین رکنی فائنانس کمیٹی تشکیل دی گئی جو لاھور کے اندر ہونے والی طلباء یکجہتی مارچ کیلئے فنڈز اکٹھا کرے گی اور اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ لاھور میں موجود بلوچ کونسلز کے ساتھ مل کر بلوچ طلباء کو موبلائیز کرنے میں اہم کردار ادا کی جائیگی۔

اجلاس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بلوچ طلباء کو اپنی تاریخی کردار کو سمجھتے ہوئے طلباء طاقت کی بحالی کیلئے ملک بھر کے طلباء کے ساتھ جدوجہد میں پیش قدم رہنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.