بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شال زون کا اجلاس منعقد, ملکی و بین الاقوامی تناظر، تنظیمی امور سمیت دیگر اہم ایجنڈے زیر بحث رہے اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے پایا

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (شال زون ) کا آن لائن سینئر باڈی اجلاس 10 جنوری بروز اتوار زونل آرگنائزر حسیب بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی کمیٹی کے رکن شمس بلوچ تھے۔

اجلاس میں تعارفی نشست ، عالمی وعلاقائی صورتحال ،تنظیم اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہے۔

عالمی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے تنظیمی ساتھیوں نے کہا کہ جہاں آج کہ دور میں عالمی سرمایہ دارانہ دنیا سرمائے کی لالچ میں جہاں ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان ہے تو دوسری طرف دنیا بھر میں عالمی طاقتوں کی مظالم اور استحصال کی شدت میں اضافہ دیکھائی دے رہا ہے اور دنیا بھر کی مظلوم قوتیں ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک لیڈرشپ کے فقدان کی کیفیت سے دوچار ہے اور یکساں طور پر بلوچ عوام کو بھی لیڈرشپ اور منظم سیاسی قوتوں کے فقدان کی کیفیت سے دوچار ہے اور وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ بلوچ عوام اور بلوچ نوجوانوں کی عظیم کیڈرساز ادارہ کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔

مزید برآں اجلاس نے فائنانس ,میگزین اور دیگر ایجنڈے کو بحث میں لاتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل میں اجلاس نے ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز رکھنے کا فیصلہ کرکے باقائدہ طور پر بحث کو سمیٹ کر انقلابی جزبوں کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.