بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ مرکزی سیکریٹری جنرل کے گھر پر حملے، چادر چار دیواری کی پائمالی اور گھرانے کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان، بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہیکہ بلوچستان کے طول و ارض میں غیر ریاستی مسلح جھتے آئے روز شریف النفس عوام کو ہراساں کر کہ سماجی اقدار کو روند رہے ہیں اور انہیں کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

حالیہ عرصے میں ایسے انگنت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس میں مسلح جتھوں نے بلوچی چادر و چار دیواری کو پائمال کرکہ لوٹ کھسوٹ، ڈکیتی، قبضہ گیری اور قتل غارتگری کی ہے۔ جس میں کیچ کے اندر سانحہ برمش ان دل دہلا دینے والے واقعات میں سے ایک ہے۔

ترجمان نے مزی کہا ہیکہ شریف اور سفید پوش عوام کو ہراساں کرنے والے درندہ صفت گروہ نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے للّین خیرآباد میں بی ایس او کے سابقہ سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر دھاوا بولا، چادر و چار دیواری کی سنگین پامالی، خواتین و بچوں کی شدید بیحرمتی کی اور بندوق کی نوک پر خواتین کو ہراساں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی اس مائنڈ سٹ کو بلوچستان بھر میں طاقتور قوتوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جسکی وجہ سے عوام کا جینا دوبر ہو چکا ہے۔ ایسے جرائم و اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بی ایس او کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکام بالاء ان جرائم کی روک تھام کیلئے اپنی زمہ داریوں کو بروئے کار لے آئیں وگرنہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنانے والے مجرموں کی وجہ سے خانہ جنگی کی کیفیت جنم لے سکتی ہے جسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہیکہ ضلعی انتظامیہ، اعلیٰ عدلیہ اور حکومت بلوچستان اس واقعے کا نوٹس لے اور مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکہ کڑی سزائیں دیں اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.