بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (حب زون) کا اجلاس زیر صدارت سازین بلوچ منعقد ہوا، “عہدِ حاظر میں بی ایس او کا کردار” اور تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

رپورٹ: حب زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حب زون کی جانب سے کل رات 8 بجے زوم پہ “علاقائی اور عالمی تناظر اور موجودہ دور میں میں بی ایس او کے کردار” اور آئندہ کے لائحہ عمل پر آن لائن سیشن زیر صدارت سازین بلوچ منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ تھے۔

علاقائی اور عالمی تناظر پے تنظیم کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آٸے روز ابھرتے اور مزید پیچیدہ ہوتے سیاسی منظر نامے میں محکوم عوام کی مزاحمت اور استعماری قوتوں کے خلاف محکوم عوام کی بغاوتیں اور جذبات و اقدامات حوصلہ افزاء ہیں۔

اس وقت ھندوستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں محکوم عوام استحصال سے چھٹکارے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ سامراجی قوتیں طاقتور اور وحشی بھی ہیں اور انتہاٸی شاطر بھی۔ آج وہ اس لوٹ کھسوٹ پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کو آٸے روز اس کے اپنے ہی تضادات اور تباہیوں کی آڑ لے کر بچاٸے رکھنے کی کاوشیں رہے ہیں۔

آج کے دور میں جہاں بلوچ سماج و بلوچ راج کو ایک شدید سیاسی لیڈرشپ کا بحران درپیش ہے تو ایسے وقت میں بی ایس او کا پھر سے اپنے محکوم اقوام کی نجات دھندہ نظریات کے ساتھ واپس میدان میں آنا اور سماج کو نٸے نوجوان نظریاتی سیاسی لیڈر دینا انتہاٸی لازمی امر ہے۔ گوکہ کمیاں، خامیاں، کوتاہیاں موجود ہیں اور استعماری غاصبوں کی جبر و بربریت بھی ہے مگر بی ایس او کے نظریاتی کیڈرز کے ایسے حالات میں اپنی فکر پر کھڑے رہنا اور کاربند رہنا یقیناً فتح کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

بی ایس او بلوچ قوم کے جدید سیاسی تاریخ میں طلبا کی رہبری کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور آج بی ایس او پھر سے اپنا وہی کردار ادا کرنے کی ڈگر پر گامزن ہے۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے ہفتہ وار سٹڈی سرکل کا فیصلہ کیا گیا اور پندرہ روزه میٹینگ رکھنے کا فیصلہ بھی طے پایا۔ اور سارے ممبرز نے ممبرشپ پے کام کرنے کا اور حب کے مختلف تعلیمی اداروں کو وزٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.