پنجاب میں طلباء پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ایک طرف اس سرمایہ دارانہ نظام کے اندر طلباء پر آٸے دن معاشی بوجھ بڑھائے جارہے ہیں تو دوسری طرف ان کے جاٸز قانونی مطالبات پر احتجاج کو برداشت نہیں کیا جا رہا۔

اس عالمی وبا کے دوران سرمایہ دار قوتیں اور سرمایہ دارانہ نظام کی حقیقی اصلیت فاش ہو چکی ہے۔ حمکران اپنے اس انسان دشمن اور طلبہ دشمن نظام کی آڑ لے کر طلبا پر شدید تشدد کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت اور گھناٶنا عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تعلیم کی بدترین صورتحال ہے۔ اس سرمایہ دارانہ نظام تعلیم میں طلبا کو ہمیشہ استحصال و جبر کا سامنا ہو تا ہے۔ اس کا واضح ترین ثبوت یہ ہے کہ طلبا اگر آن لاٸن کلاسز لے کر آن لاٸن امتحانات دینا چاہیں تو اس پر بھی انہیں درندگی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ طلبا پر ہونے والی اس وحشیانہ تشدد اور جبر و استحصال کی بی ایس او شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس جدوجہد میں اپنے ساتھی طلبا کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.