حب لٹریری فورم کے ساتھیوں کو کامیاب ادبی بیٹھک و کتب میلہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں: بی ایس او، حب زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، حب زون

بی ایس او حب زون کے پریس سیکریٹری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک گھٹن زدہ اور جمود کے شکار سماج و ماحول میں ایک ایسے صحت مند پروگرام کا انعقاد یقیناً داد کے قابل ہے اور جس طرح بے پایاں مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود حب لٹریری فورم کے ساتھیوں نے جس منظم اور کامیاب انداز میں منعقد کیا اس پر بی ایس او اپنے ان سماج کے محسن ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد کسی بھی صحت مند سماج کی تشکیل کےلیے لازمی ہوتے ہیں۔ ایسے تقریبات میں سماج کے افراد بالخصوص نوجوانوں اور طلبا کو سیکھنے کےلیے بہت کچھ ملتا ہے اور ان کی تواناٸیاں آگے جا کر مثبت جگہوں پر صرف ہوتی ہے۔

امید ہے حب لٹریری فورم کے جراتمند ساتھی اپنے مثبت و نیک اقدامات کا سلسلہ جاری رکھ کر علاقے میں مزید ایسے صحت مند پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.