پنجگور لیٹریری فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر پنجگور کے باشعور نوجوانوں کو دل کی اتا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجگور لیٹریری فیسٹول کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ بلوچستان کی دگرگوں حالات کے اندر لیٹریری فیسٹول جیسے میلے کا انعقاد تاریکیوں میں شمعیں روشن کرنے کے مترادف ہے۔ اور پنجگور کے باشعور نوجوانوں نے عظیم الشان فیسٹیول کا انعقاد کرکہ سماج کو انقلابی جلا بخشی ہے جس پر بی ایس او انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بلوچ سماج کو علم و شعور سے دور رکھنے کی مذموم سازش رچی گئی ہے اور قوم کا مستقبل تاریک کرنے پر زور دیا گیا ہے مگر بلوچ نوجوانوں نے ہمیشہ ہر تاریک عہد کا روشن شمعیں جلا کر مقابلہ کیا ہے اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کی ہے۔ پنجگور لٹریچر فیسٹیول اسی روشنائی کے سفر کی تسلسل ہے جسے کامیابی سے ہمکنار کرنے پر بلوچ قوم کے باشعور سپوت مبارکبادی کا حقدار ہیں۔

علم و آگہی کا یہ سفر یوں ہی جاری رہے تو ہر گھر پرنور ہوگا اور سماج سے اندھیروں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔ بی ایس او روشنی کے اس جدوجہد میں ہمیشہ طلبہ، اساتذہ، ادیب و دانشوروں کے ہمگام رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.