تربت سیول سوسائٹی کے زیر اہتمام گرلز ماڈل سکول تربت میں سیمینار، بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند کا خصوصی خطاب اور تربت زون کا بامسار لٹریچرز کے بینر تلے بک اسٹال کا انعقاد
کیچ: تربت زون، بی ایس او
تربت سیول سوسائٹی کے زیر اہتمام تربت گرلز ماڈل سکول تربت میں “صنفی مساوات اور عورت کی خوداختیاری” کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ظریف رند نے خصوصی مہمان کے طور شرکت کرکہ خطاب کیا جبکہ تربت زون نے پنڈال کے احاطے میں ‘بامسار لٹریچرز’ کے بینر تلے بُک اسٹال کا انعقاد بھی کیا جس میں خوبصورت ترقی پسند کتابیں رکھی گئی تھیں۔
سیمینار کے مہمانان خصوصی میں بی ایس او کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کہور خان، بی ایس او کے سابق چیرمین ڈاکٹر تاج بلوچ، راجی کی جنرل سیکریٹری بانک کلثوم بلوچ، ڈی ایس ایف کی سابقہ چئرمین نغمہ شیخ، تربت سیول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست اور گرلز ماڈل سکول کی پرنسپل میڈم زمرد بلوچ نے خطاب کیا, جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شگراللہ بلوچ نے سرانجام دیئے۔
سیمینار کے موضوع پر شاندار علمی ڈبیٹ کیا گیا اور اہم ترین پہلوؤں کا تاریخی اور تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا۔ جبکہ سیمینار کے اندر فیمیل سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی کثیر تعداد سمیت نوجوانوں اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔