بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا اجلاس، جامعہ بلوچستان یونٹ تشکیل، حکمت کمبر سیکریٹری جبکہ بانک زرناز بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: زونل پریس سیکریٹری، شال، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون (جامعہ بلوچستان یونٹ) کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر حسیب بلوچ منعقد ہوا اور اجلاس کے مہمان خاص مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اورنگزیب بلوچ تھے جبکہ اجلاس کی کاروائی ڈپٹی زونل آرگنائزر بلخ شیر بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کی کاروائی کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں منٹ کی خاموشی سے کی گئی جبکہ دیگر اہم ایجنڈوں جن میں تعارفی نشت، ملکی و بین الاقوامی صورتحال، تنظیم کاری اور یو او بی یونٹ زیر بحث رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی قائدین نے بی ایس او کے تاریخی تسلسل اور انقلابی کردار پر تفصیلی بحث رکھی اور کہا گیا کہ بی ایس او کا ابھار دنیا بھر میں پھیلتی ترقی پسند تحریکوں اور نظریات کا تسلسل ہے جس نے اپنے سماج کے مسائل مظلوم قومیتوں کے تناظر سے دیکھے اور بلوچ قومی تشکیل کے تصور کو پختہ کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔

بلوچ سماج کے بیش بہا مسائل اور سیاسی و سماجی چپکلش کے باعث بی ایس او بھی شدید بحرانات کا شکار رہی اور ایک متبادل درسگاہ کا سیاسی طور پر زوال پزیری مجموعی طور پر بلوچ سماج اور بالخصوص طلبہ کیلئے نقصان کا باعث رہی۔

مزید کہا گیا کہ بی ایس او کے ماضی کی انقلابی روایتوں کو زندہ رکھنے کیلئے ہمیں بی ایس او کے نظریاتی اساس کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا تا کہ کیڈر سازی کے عمل کو ممکن بنا کر بلوچ سماج میں موجود لیڈرشپ کے بحران کو ممکن بنایا جاسکے۔

بعد ازاں، جامعہ بلوچستان کا یونٹ باڈی تشکیل عمل میں لایا گیا اور الیکشن کمیشن تشکیل دے کر انتخابات کیئے گئے جس کے نتیجے میں سنگت حکمت کمبر بلوچ یونٹ سیکرٹری اور بانک زرناز بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئے اور آخر میں نومنتخب یونٹ باڈی کے عہدیداران سے حلف لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.