بلوچ سیاسی تاریخ، بی ایس او کے نشیب و فراز، ماضی حال مستقبل اور بلوچ خواتین کی سیاسی نمائندگی کے موضوع پر عطاشاد ڈگری کالج تربت میں پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔

عطاشاد ڈگری کالج تربت میں “بی ایس او، بلوچ سیاست ماضی و حال و مستقبل اور بلوچ سیاست میں خواتین کی نمائندگی” کے اوپر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جسکے پینلسٹ بی ایس او کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کہور خان اور راجی-بلوچ وومن فورم سے کلثوم بلوچ تھے جبکہ دیوان کی میزبانی بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے کی۔

پینل ڈسکشن کے اندر بلوچ سیاست ابتدائی تاریخ، بی ایس او کے قیام و تقسیم اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مستقبل کے امکانات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی جبکہ بلوچ خواتین کی سیاسی نمائندگی کے اوپر بھی پرمغز ڈسکشن کیا گیا۔

ماڈریٹر کے علاوہ سامعین نے بھی اپنے سوالات پوچھے جنکے تسلی بخش جوابات پینلسٹوں نے دیئے۔ جبکہ دیوان کے اختتام پر کالج کے پرنسپل واحد بخش صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شیلڈ پیش کیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.