بی ایس او خضدار زون کا سینئر باڈی اجلاس، سماج میں انقلابی تنظیم کی اہمیت پر گفتگو اور آٸندہ کا لاٸحہ عمل طے کیا گیا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری خضدار زون

بی ایس او خضدار زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت آرگناٸزر عمران بلوچ منعقد ہوا جب کہ اجلاس کی کاررواٸی ڈپٹی آرگناٸزر وحید انجم نے چلاٸی۔

انقلابی تنظیم پر ساتھیوں نے عظیم انقلابی رہبر کامریڈ لینن کا حوالہ دیتے ہوٸے کہا کہ ایک محکوم سماج میں محکوموں کے پاس مزاحمت کےلیے ایک واحد ہتھیار ایک انقلابی تنظیم ہوتا ہے اور اسی تنظیم سے جڑ کر اسے فکری، نظریاتی اور افرادی قوت سے طاقتور بنا کر ہی محکوم اپنی محکومی اور ظالم کے ظلم و جبر سے مکمل چھٹکارا پا سکتے ہیں اور بلوچ کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس بی ایس او جیسی ایک انقلابی و نظریاتی تنظیم موجود ہے۔ یہی وہ ادارہ ہے جو بلوچ سماج کو جبر و بربریت سے نجات دلانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ جلد از جلد خضدار زون کا جنرل باڈی بلایا جاٸے گا اور تنظیم کاری کے عمل کو مزید تیز کر دیا جاٸے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.