بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے تین روزہ بُک اسٹال کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بامسار لٹریچرز کے بینر تلے کثیر تعداد میں ترقی پسند لٹریچر کی ترویج کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔ بی ایس او، تربت زون

رپورٹ: تربت زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے پریس سیکرٹری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ عطاشاد ڈگری کالج تربت کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس و ادبی میلہ میں بی ایس او تربت زون نے بامسار لٹریچرز کے بینر تلے تین روزہ بُک اسٹال کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں ترقی پسند لٹریچر رکھا گیا جسکی کامیاب ترویج ہوئی اور طلبہ نے تقریباً اسٹال کی تمام کتابیں لیکر ثابت کر دیا کہ تربت کے باشعور نوجوان علم و شعور سے خصوصی شغف رکھتے ہیں۔

زونل پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ بی ایس او کا یہی مشن ہیکہ نوجوانوں کو علم و شعور کی طرف مائل کیا جائے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت قومی جدوجہد میں اپنا تاریخی کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کامیاب تنظیمی سرگرمی پر تمام زونز اور تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور علمی و شعوری سفر کو رواں دواں کرنے کا عہد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.