بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کا اجلاس منعقد۔ تناظر، تنظیمی امور اور آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو کے بعد زونل حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

رپورٹ: مستونگ زون، بی ایس او

کل بروز ہفتہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر جہانزیب بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص سینٹرل کمیٹی کے رکن شمس بلوچ تھے۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جن میں تعارفی نشست، ملکی و بین الاقوامی صورتحال، زونل رپورٹ، اور آئندہ کا لائحہ عمل شامل تھے۔

مستونگ کے سیاسی و سماجی صورتحال پر غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں مستونگ شہر ترقی پسند سیاسی و سماجی کارکنوں اور لکھاریوں کا گڑھ رہا ہے اور ہر دور میں نوجوانوں نے قومی تشکیل کے عمل میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ مگر بدقسمتی سے آج مستونگ کے سماجی حالات انتہائی غیر مستحکم ہیں، جہاں ترقی پسند نظریات کی جگہ بنیاد پرستی، منشیات، لوٹ کھسوٹ، اور قتل و غارتگری نے لی ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر بلوچ نوجوانوں پر پہلے سے کئی زیادہ زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ حالات کی سنگینی کا جائزہ سائنٹفک بنیادوں پر لیتے ہوئے درست حکمت عملی کے تحت مستونگ کے سماجی حالات میں بہتری لا سکیں۔

مزید تنظیم کے اہمیت اور ضرورت پر بات کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان حالات سے نوجوان منظم قوت کے طور پر ابھر کر ہی لڑ سکتے ہیں جسکے لئے ضروری ہیکہ تنظیم کاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ جبکہ ہفتہ وار سٹڈی سرکل منعقد کیئے جائینگے تاکہ کیڈر سازی کا عمل بھی جاری رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.