بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، خاران زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد، بی ایس او کے کردار و ضرورت پر تفصیلی بحث ہوا، جبکہ خاران زون کے تشکیل کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی
رپورٹ: بی ایس او، خاران زون
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھیوں کا خاران میں ایک رسمی اجلاس زیر صدارت جلال جورک منعقد ہوا جس کے مہمان خاص سہیل سرپرہ تھے جبکہ اجلاس کی کاروائی فدا اقبال نے چلائی۔
اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی جبکہ دیگر اہم ایجنڈوں میں تعارفی نشست، ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پروگرام اور ہماری زمہ داریاں سمیت سراوان اور مسکان کلات میں یونٹ زیر بحث رہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلال جورکؔ نے بلوچستان بھر میں طلبا سیاست، بی ایس او کے تاریخی تسلسل اور بہترین کردار پر تفصیلی بحث رکھی اور کہا گیا کہ موجودہ زمانے میں طلبا و طالبات کو بی ایس او جیسے تنظیمی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور انہیں سیاسی شعور دینا سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او جیسے طلبا تنظیم کا ابھار دنیا بھر میں پھیلتی ترقی پسند تحریکوں اور نظریات کا تسلسل ہے جس نے اپنے معاشرے کے مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے اور بلوچ قومی تشکیل کے تصور کو پختہ کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اجلاس کے آخر میں موجود تمام ممبرز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کے ایک ہفتے کے اندر خاران میں بی ایس او کے آرگنائزنگ باڑی کی بنیادی انتظامات مکمل کرکے جلد از جلد تشکیل دیں گے تاکہ پھر ساتھی و ممبرز خاران میں تنظیمی ڈھانچوں یعنی زون اور یونٹس کی بحالی کے لئے سنجیدہ اور زمہ دارانہ طور پر کاربند رہ سکیں۔