بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے “بی ایس او کے نظریات کی دفاع میں” کے عنوان پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حکمت کمبر نے لیڈ آف دی جبکہ سرکل کی کاروائی زرناز بلوچ نے چلائی۔

رپورٹ: بی ایس او، شال زون، جامعہ بلوچستان یونٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی طرف سے آج بمورخہ 29 مارچ کو “بی ایس او کے نظریات کی دفاع میں ” کے عنوان پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبرز اور ساتھیوں کی تعلیم و تربیت اور کیڈرسازی مہم کے پیش نظر تنظیم کے تربیتی سرکلز جاری ہیں۔ اسی اثناء میں آج بی ایس او کا ڈاکومنٹ ” بی ایس او کے نظریات کے دفاع میں” موضوع بحث رہا۔

“ڈاکومنٹ کو یونٹ سیکریٹری نے پیراگراف ٹو پیراگراف پڑھ کر ایکسپلینیشن دی اور ساتھ ساتھ حسیب بلوچ اور زرناز بلوچ نے بھی کنٹریبوشن دیئے۔ اس کے علاوہ، سوال اور جواب کا بھی سیشن چلا۔ جس میں کچھ دوستوں نے اپنے سوالات رکھے اور ساتھیوں نے جوابات دیئے۔

بحث کو سمیٹتے ہوئے سیاسی، فکری و نظریاتی تعلیم و تربیت کے انقلابی عمل کو جاری رکھنے کا عہد و عزم کیا گیا اور ساتھیوں کی سیاسی ڈیوپلپمنٹ پر خصوصی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.