اقرباء پروری کی بناء پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹ بلیدہ کی ہیڈ مسٹریس میڈم ماہ پری سربلند کے تبادلے کی مذمت کرتے ہیں۔ تعلیم دشمن پالیسیاں نامنظور۔ بی ایس او، بلیدہ زون

بی ایس او، بلیدہ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلیدہ زون نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹ بلیدہ کی ہیڈ مسٹریس میڈم ماہ پری کا سیاسی انتقام کی بناء پر بلیدہ سے باہر تبادلہ کرنا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔

بی ایس اُو بلیدہ زون کے ترجمان نے کہا ہیکہ میڈیم ماہ پری کا تبادلہ کرنا تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے رویے کے مقاصد علاقے میں تعلیمی ماحول کو خراب کرنا ہے اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی مکروہ سازشیں ہیں۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بٹ بلیدہ وہ واحد اسکول ہے جہاں بچیوں کو بہتر تعلیمی ماحول دی جارہی ہے مگر صاحب اقتدار کی اقرباپروانہ پالیسیاں پسماندہ عوام کو مزید تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں۔

پورے بلیدہ میں ایس ایس ٹی ٹیچرز نہ ہونے کے برابر ہے جو ایک دو ٹیچرز موجود ہیں مگر انکا بھی تبادلہ کیا جارہا ہے جس سے بلیدہ میں مزید تعلیمی بحران پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم اسٹوڈنٹس اور معزز اساتذہ کے حق میں بھرپور احتجاج کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.