بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، خاران زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد، مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ کی موجودگی میں زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جسکے مطابق جلال جورک آرگنائزر، سہیل سرپرہ ڈپٹی آرگنائزر، نصیب بلوچ پریس سیکریٹری جبکہ اسفند بلوچ اور فدا اقبال کمیٹی کے ارکان منتخب ہوئے

رپورٹ: بی ایس او، خاران زون

آج بروز اتوار بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت جلال جورک منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اورنگزیب بلوچ تھے۔ اجلاس میں متعدد ایجنڈے زیربحث رہے جن میں ملکی و بین الاقوامی تناظر، تنظیم، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث رہے جبکہ اجلاس کی کاروائی حکمت کمبر نے چلائی۔

عالمی و علاقائی سیاسی تناظر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج دوبارہ سے دنیا بھر میں مظلوم قومیتوں کی ابھرتی تحریکیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سرمایہ دارانہ نظام کے ترقی اور خوشحالی کے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوچکے ہے اور محنت کش و مظلوم عوام جبر پر محیط اس نظام کے خلاف دوبارہ اپنے غم و غصّے کا اظہار کر رہی ہے۔ خواہ امریکہ میں جاری بلیک لائف میٹر کی تحریک ہو، میانمار میں جاری فوجی حکومت کے خلاف عوام کی مزاحمت، ہندوستان میں کسان موومنٹ، یا پاکستان میں جاری طلبہ، اساتذہ، مزدور و محنت کش طبقہ کے احتجاجات، ان حالات کے تناظر میں بی ایس او کی بلوچ سماج میں تاریخی انقلابی کردار اور موجودہ دور میں بی ایس او کی اہمیت اور نوجوان نسل پر عائد زمہ داریوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔

مزید براں تنظیم کی اہمیت اور کردار پر تفصیلی بحث کے بعد خاران میں بی ایس او کے پروگرام کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے اور تنظیم کاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے پانچ رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی۔ جس کے مطابق جلال جورک زونل آرگنائزر، سہیل سرپرہ ڈپٹی آرگنائزر، نصیب بلوچ پریس سیکریٹری جبکہ اسفند بلوچ اور فدا اقبال آرگنائزنگ باڈی کے ارکان منتخب ہوئے۔

اجلاس کے آخر میں خاران زون میں کیڈرسازی کے عمل کو بروئے کار لانے کے لیے ہفتہ واری اسٹڈی سرکل کا انعقاد کا فیصلہ لیا گیا تاکہ نوجوانوں کی سیاسی تعلیم و تربیت کو ممکن بنایا جاسکے اور جنرل باڈی اجلاس کے بنیادی زمہ داریوں کو نبھانے اور دیگر تنظیمی معاملات کو درست کرنے کا عہد و پیمان کیا گیا اور اس عزم کے ساتھ فیصلہ کیا کہ متعین مدت تک اپنی زمہ داریوں کو سنجیدگی کیساتھ نبھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.