آل بلوچستان ایمپلائیز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے مطالبات جائز اور انکے بنیادی حق ہیں۔ محنتکشوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ تحریک استحصالی قوتوں کیخلاف جدوجہد کا عظیم معرکہ ہے۔ مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ مرکزی پریس ریلیز کے مطابق کہا ہیکہ آل بلوچستان ایمپلائیز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے مطالبات کو تسلیم نہ کرکہ حکومت یہ باور کروا رہی ہیکہ بلوچستان باسیوں کا معاشی قتل عام ہو جبکہ زمین کی لوٹ مار میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ یہی پالیسی روز اول سے نافذ ہے اور بلوچ قوم اس استحصالی پالیسی کی چکی تلے پس رہے ہیں۔

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہیکہ ایک طرف حکمران طبقہ بلوچ قوم کیلئے یہ تاثر عام کرتے ہیں کہ بلوچ بغاوت کرتے ہیں اور ملکی اداروں کا احترام نہیں کرتے، لیکن یہ ملازمین جو ملکی اداروں کو چلانے والے لوگ ہیں جنکی دن رات کی محنت سے ملک کا پیّہ چلتا ہے، انکی تنخواہیں نہ بڑھا کر اس مہنگائی کے زمانے میں انہیں نان شبینہ کا محتاج کرنا حکمرانوں کی استحصالی نفسیات کو افشاں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہیکہ آل بلوچستان ایمپالائیز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات جائز اور انکے بنیادی حق ہیں جنکے حصول کیلئے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ ہوا ہے کہ ملازمین صوبائی دارالحکومت میں دھرنے پر بیٹھے ہیں مگر حکومت وقت اپنے کمفرٹ زونز سے نصیحتیں جھاڑنے کے بجائے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھا رہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آل بلوچستان ایمپلائیز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنے فضول کی شاہ خرچیوں کو ترک کرکہ ملازمین کا 25 فیصد کوٹہ بڑھائیں اور انکے تمام مطالبات کو فی الفور پورا کریں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آل بلوچستان ایمپلائیز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی تحریک کو استحصالی قوتوں کے خلاف انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے انکی جرات کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ اور مرکزی ترجمان نے کہا ہیکہ بلوچ طلبہ اپنے محنتکش بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ ہونگے اور جدوجہد کے اس میدان میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.