آئی اے رحمان کے وفات سے بلوچستان اپنے ایک ہمدرد سے محروم ہو گیا۔ مرحوم کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بی ایس او

مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی ترجمان نے انسانی حقوق کے کارکن اور لکھاری آٸی اے رحمان کی وفات پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ اس ”قحط الرّجال“ کے کیفیت میں آٸی اے رحمان بلوچستان کے ایک ہمدرد لکھاری تھے جو بارہا بلوچستان کے مختلف مساٸل اور جبر کی صورتحال پر بولتے اور لکھتے تھے۔ لیکن باعث تاسف ہے کہ آج بلوچستان اپنے ایک ہمدرد اور انسان دوست قلمقار سے محروم ہوگیا۔

آئی اے رحمان صاحب کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.