بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، زونل انتخابات میں غلام رسول بلوچ صدر، شیہک بلوچ جنرل سکریٹری جبکہ حسیب بلوچ پریس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر کابینہ ارکان میں ثناء آجو، جیہند بلوچ، ظاہر لال اور مقصود بلوچ شامل ہیں

رپورٹ: شال زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کا جنرل باڈی اجلاس شال بمورخہ 15 اپریل بروز جمعرات زیر صدارت زونل آرگنائزر حسیب بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ تھے۔

اجلاس میں زونل رپورٹ، یونٹ رپورٹ، تنظیمی امور اور آئیندہ کا لائحہ عمل کے اہم ایجنڈے زیربحث رہے۔ تنظیمی کارکردگی کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیا گیا اور موجودہ سیاسی تناظر کے اندر زون کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈہ میں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن تشکیل پایا اور زون کے انتخابات کرائے گئے۔ جس کے مطابق غلام رسول آزاد زونل صدر، سینئر نائب صدر ثنا آجو، جونیئر نائب صدر جیئندبلوچ، زونل جنرل سیکرٹری شیہک بلوچ، سیئنر جوائنٹ سیکرٹری ظاہر لال، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری مقصود بلوچ جبکہ پریس سیکٹری حسیب بلوچ منتخب ہوئے۔

مزید برآں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے نومنتخب کابینہ کو حلف دیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ طلباء و بلوچ قومی سیاست ایک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ اس بحرانی کیفیت میں انقلابی جذبات کے ساتھ تنظیم کے دوستوں کا اس کاروان میں اپنی توانائیاں دینا ساتھیوں کی نظریاتی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔ لازم ہیکہ تنظیمی سنگت اپنی جدوجہد و توانائیوں کو قوم و وطن کی آسودگی کیلئے صرف کریں اور قومی قیادت کے سنگین بحران پر ہنگامی بنیادوں پر قابو پر ایک منظم قوت تعمیر کریں۔

مزید تنظیمی ساتھیوں نے بحث کو سمیٹتے ہوئے اس انقلابی جدوجہد کی نظریاتی اساس کو محفوظ رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.