گزشتہ دو مہینوں سے تربت پبلک لائبریری بند ہے، طلبہ پڑھنے کیلئے سرگرداں ہیں۔ لائبریری بندش کسی سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں لائبریری کھول دیا جائے۔ بی ایس او، تربت زون

تربت: پریس ریلیز، زونل ترجمان بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ پچھلے دو مہینوں سے اب تک تربت پبلک لائبریری بند کر دی گئی ہے۔ یہ تربت کی واحد پبلک لائبریری ہے جہاں اسٹوڈنٹس آکر پڑھتے اور امتحانات کی تیاری کرتے ہیں مگر لائبریری کی بے وجہ بندش سے طلبہ سرگرداں ہیں، ان کے پاس کوئی متبادل جگہ پڑھائی کیلئے نہیں ہے۔

زونل ترجمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پبلک لائبریری کو یونیورسٹی لاء ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرکہ اسے ہمیشہ کیلئے ختم کر دینے کی مکروہ سازشیں رچائی جا رہی ہیں جوکہ طلبہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربت کے اسٹوڈنٹس کے لئے پہلے سے تعلیمی مواقع کم ہیں، اب اگر ان محدود مواقع کو بھی چھین لیا گیا تو طلبہ کا مستقبل بہت تاریک ہو جائے گا۔

بی ایس او لائبریری بندش کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہیکہ تربت پبلک لائبریری کو فوری طور پر کھول دیا جائے اور اس کے خلاف سازشیں بند کر دی جائیں، بصورت دیگر سخت احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.