لسبیلہ یونیورسٹی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اتھل زون کا اجلاس منعقد، تعارفی نشست، بلوچ سیاسی تاریخ، بی ایس او، موجودہ تناظر پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

رپورٹ: بی ایس او، اتھل زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اتھل زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت سنگت نعمان شاہوانی لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے اندر تعارفی نشست کے بعد بلوچ سیاسی تاریخ، بی ایس او، موجودہ تناظر اور بی ایس او کے پروگرام پر سیر حاصل گفت و شنید کی گئی جس کے بعد تنظیم کو فعال و منظم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی گفتگو کیا گیا۔

زون کے ساتھیوں نے بی ایس او کے پروگرام کو پھیلانے اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانے کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.