جبری گمشدگیاں خلافِ قانون ہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔ طالب علم سہیل احمد اور فیصل بلوچ گزشتہ دو مہینوں سے لاپتہ ہیں، بلوچ کونسل لاہور کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں۔ بی ایس او

مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ ملک کے اندر بلوچ اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد جبری گمشدگی کا شکار ہے جن میں سے کئی طلباء دہائیوں سے لاپتہ ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی خلافِ قانون ہیں، یہ سلسلہ مکمل طور پر بند ہو جانا چاہیئے اور تمام گمشدہ افراد کو منظر پر کر قانون کے کٹہرے میں پیش کر لینا چاہیئے۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور میں زیر تعلیم سہیل احمد اور فیصل بلوچ گزشتہ دو مہینوں سے لاپتہ ہیں اور انکی باحفاظت بازیابی کیلئے بلوچ کونسل لاہور چیپٹر اتوار کے روز کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے جا رہی ہے جس کی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جبری گمشدگی کے شکار تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.