پنجگور: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجگور زون کی جانب سے سٹڈی سرکل کا انعقاد، بلوچستان، سیاسی تاریخ و تناظر پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

رپورٹ: پنجگور زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجگور زون نے 12 مئی کو بی ایس او کے لٹریری ڈاکومنٹ “بی ایس او کی نظریات کے دفاع میں” کو زیر بحث لایا، جس میں بلوچ سیاسی تاریخ اور موجودہ تناظر پر مفصل گفت و شنید کی گئی۔

ساتھیوں نے بلوچستان کی سیاسی تاریخ کو باریک بینی سے ڈسکس کرکہ تمام تر سیاسی اتار چڑھاؤ کا عالمانہ تجزیہ پیش کیا اور موجودہ سیاسی تناظر پر تفصیلی بحث کیا۔

زونل رہنماؤں نے بی ایس او کے پرچم تلے علمی و شعوری جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور نوجوانوں کو اس عظیم کارواں میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.