بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ظریف رند کے گھر پر بلاجواز لیویز فورسز کا چھاپہ چادر و چاردیواری کی پامالی اور فیملی کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مرکزی ترجمان، بی ایس او

پریس ریلیز: مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہیکہ 17 مئی کی آدھی رات کو لیویز فورس نے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بی ایس او کے مرکزی چیئرمین کے گھر پر دھاوا بول کر بلوچی چادر و چاردیواری کی سنگین پامالی کی، گھر کے اندر توڑ پھوڑ، خواتین و بچوں کی بیحرمتی اور گھر کے افراد کو ہراساں کیا۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ لیویز فورس کے پاس نہ کوئی وارنٹ گرفتاری تھا اور نہ ہی سرچ وارنٹ موجود تھا۔ فورسز محض صاحب مسند حلقہ نمائندہ ظہور بلیدئی کے حکم پر بی ایس او کے چیئرمین کے خاندان کو ہراساں کرنے آئے تھے اور کسی ناحق الزام کو انکے سر باندھنے کی ناجائز سعی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاہ و سفید کے مالک باپ حکومت اور ان کے تعبیدار وزراء میں سے بلیدہ زامران کے حلقہ کا یہ نمائندہ سیاسی انتقام کا بڑا شاطر کھلاڑی ہے اور متعصب سیاست انکا تاریخی شیوہ ہے۔

بی ایس او کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے اور ناجائز مقدمات میں پھنسا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو آج کے عہد میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین کے گھر پر چھاپے میں ملوث لیویز اہلکاروں اور منسٹر کی ایماء پر ایکشن لینے والے ڈی سی کیچ کے خلاف اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر ناحق جبر و زیادتی کرنے والوں کی بیخ کنی کریں بصورت دیگر بی ایس او سخت ترین احتجاج کی راہ اختیار کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.