بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ظریف رند کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بی ایس او، پنجگور زون

بی ایس او، پنجگور زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجگور زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ گزشتہ شب بلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور بلیدئی نے سیاسی انتقام کی بنیاد پر بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند کے گھر پر فورسز بھیج کر چھاپہ لگوایا اور بلوچی چادر و چار دیواری کی سنگین پائمالی کی، گھر کے اندر توڑ پھوڑ اور خواتین و بچوں کو دہشت کا نشانہ بنایا اور تمام بلوچی روایات و اقدار کو روندتے ہوئے آئین و قانون کی بھی خلاف ورزی کی۔

پنجگور زون کے ترجمان نے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ایف آئی آر اور قانونی آرڈر کے طلباء رہنماء کے گھر فورسز بھیج کر انہیں ہراساں کرنا ناقابلِ برداشت عمل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے حکام بالاء سے مطالبہ کیا کہ چھاپہ میں ملوث اہلکاروں اور انکے آفیسران کو فوری طور زیر تفتیش لا کر ان سے پوچھ گچھ کی جائے اور وزیر خزانہ کے ایماء پر سیاسی انتقام کا حصے بننے پر انہیں سزا دی جائے۔

زونل ترجمان نے واضح کیا کہ تنظیم کے چیئرمین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر زمہ داری ظہور بلیدئی، ڈی سی کیچ اور انکے کارندوں پر عائد ہوگی۔ اور بی ایس او ان کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی کال دیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.