چیئرمین ظریف رند کے گھر پر چھاپے اور چادر و چار دیواری کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بی ایس او، خاران زون

خاران زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ گزشتہ رات کیچ لیویز فورس نے بغیر ایف آئی آر اور قانونی جواز کے ظہور بلیدئی اور اسلم بلیدی کے کہنے پر بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ظریف رند کے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچی چادر و چار دیواری کی پامالی کی ہے جسکی ہم شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی چیئرمین کے گھر پر اس کے متعدد بارودی حملے بھی کئے جا چکے ہیں۔ جن میں ان کا بھائی حاصل رند بھی شہید ہوگیا تھا۔ مگر وہ حملہ آور ہمیشہ سے نامعلوم رہے ہیں کیونکہ ان حملہ آوروں کو ہمیشہ سے ظہور بلیدی جیسے زمینی خداؤں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔

بلوچستان میں پچھلے کئی سالوں سے بلوچ طلباء سیاست کی فعالی میں چیئرمین کا کردار واضح رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت بی ایس او جیسے مقدس تنظیم کو پورے بلوچستان کے سطح پر فعال کر کے بلوچ نوجوانوں کو علم و زانت کی روشنی سے ہمکنار کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

یاد رہے بی ایس او کے اس کٹھن مراحل میں چیئرمیں کے خدمات کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں۔ مگر ایک بلوچ طلبہ سیاسی تنظیم کے سربراہ کے گھر پر کھبی بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنا اور کھبی سیاسی انتقام کی وجہ سے بلا جواز فورسز کے ذریعے چھاپہ لگوا کر چادر و چاردیواری کی پامالی کرنا قابل مذمت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.