بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کی جانب سے ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد بعنوانِ ”بلوچ سیاسی تاریخ“ کیا گیا۔ جس میں لیڈ آف سنگت وہید انجم نے دی۔

رپورٹ: زونل پریس سیکریٹری

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کی جانب سے ”بلوچ سیاسی تاریخ“ پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈ آف زونل ڈپٹی آرگناٸزر سنگت وہید انجم نے دی۔

سرکل میں جدید بلوچ سیاست کے آغاز، عالمی انقلابی قوتوں کے ساتھ اس کے رشتے و ناطے، اور روز اوّل سے بلوچ سیاست میں موجود انقلابی فکر، نظریات، اور رجحانات کا جاٸزہ لیا گیا۔ اسی دوران 1967 میں بی ایس او کے قیام اور اس کے فکری و پختہ انقلابی نظریات پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔

سرکل کو سمیٹتے ہوئے بی ایس او کے انقلابی نظریات پر کاربند رہ کر قومی جدوجہد کو جدید تقاضوں کے مطابق منزل مقصود تک پہنچانے کا عہد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.