بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شال، وڈھ، پنجگور سمیت مختلف زونز میں شہید حمید بلوچ کی چالیسویں یومِ شہادت پر تعزیتی ریفرنسز منعقد کیے گٸے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

رپورٹ: مرکزی انفارمیشن سیکریٹری

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کی جانب سے شال، وڈھ، پنجگور سمیت مختلف زونز میں شہید حمید بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنسز میں دنیا بھر کے محکوم طبقات کے شہید اور بلوچ وطن کے شہید فرزند حمید بلوچ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بی ایس او کے شہید ورنا حمید بلوچ نے قوم دوستی و محکوم دوستی کا فلسفہ اپناتے ہوئے عالمی استعماری قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ اپنی فکر کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ظلمت کی تاریک وادیوں میں شمع جلانے کا وعدہ کیا اور اپنے جان کی قربانی دے کر بلوچ قوم اور دنیا کے دوسرے طبقوں اور قوموں کو استحصالی و ظالمانہ نظام کی بیخ کنی کا پیغام دیا۔

بی ایس او شہید حمید بلوچ کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے یقیناً شہید کی شہادت نے بلوچ سماج میں ایک عظیم انقلابی روح پھونک دی جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ بلوچ عوام ہر جگہ حمید کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں پوری بلوچ سرزمین کی بلوچ قوم شہید حمید کی قربانی کو قومی شرف اور انسانیت دوستی کے بطور قبول کرتی ہے۔
نوجوان شہید حمید بلوچ کی آشوبی فکر کو سامنے رکھتے ہوئے بلوچ جہد کو آگے لے جائیں، جس سے قومی حقِ خودارادیت، عالمی استحصالی طاقتوں سے چھٹکارہ پانے اور مساوات و امنِ عالم کا درس ملتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.