خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کی جانب سے بُک ریویو کا انعقاد، خار زار سیاست پر سنگت آصف بلوچ نے ری ویو دی۔

رپورٹ: خضدار زون، بی ایس او

بی ایس او خضدار زون کی جانب سے اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جس میں بی ایس او کے سابق مرکزی رہنما کامریڈ رفیق کھوسو کی کتاب “خارزارِ سیاست” کی روی و دے دی گئی جسکے فرائض سنگت آصف بلوچ نے سرانجام دیئے۔

اِس سے پہلے دوستوں نے سیاست کا تعارف و سماجی پس منظر، سیاسی رویے اور سماج میں پولیٹیکل موبلائزیشن پر تفصیلی بات رکھی اور انسانی زندگی میں سیاسی عمل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

زونل ساتھیوں نے مذکورہ کتاب میں بی ایس او کی سیاسی تاریخ اور عوامی سیاست میں نشیب و فراز کی یادداشتوں پہ سیر حاصل گفتگو کی۔

آخر میں گزشتہ سیاسی رابطہ کاری اور تنظیمی سرگرمیوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل پیش کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.