بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دو روزہ نیشنل اسکول 7 اور 8 اگست کو شال میں منعقد ہوگا۔ مرکزی ترجمان

پریس ریلیز؛ مرکزی ترجمان بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کہا ہیکہ مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تنظیم کا دو روزہ تربیتی اسکول 7 اور 8 اگست کو شال میں منعقد کیا جائیگا جس میں بی ایس او کے کیڈرز ملک بھر سے شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں اس وقت نظریاتی تعلیم و تربیت کا شدید فقدان ہے جس سے باصلاحیت قیادت کا آنا مشکل ہو رہا ہے۔ بی ایس او بحیثیت کیڈرساز ادارے کے اس خلاء کو پُر کرنے کیلئے اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی اثناء میں تربیتی اسکولز کے سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا ہیکہ تنظیم کا مرکزی اسکول جسے نیشنل اسکول کا نام دیا گیا ہے، اگست کے پہلے ہفتے کے اندر شال میں منعقد ہوگا جبکہ نیشنل اسکول سے پہلے طے شدہ موضوعات پر تمام ریجنز میں ریجنل اسکولز بھی منعقد کیئے جائینگے جس کی ہدایات تمام زونز کو جاری کر دی گئی ہیں۔

مرکز کی جانب سے پہلے نیشنل اسکول کیلئے مندرجہ زیل موضاعات کا انتخاب کیا گیا ہے؛
سماجی و سیاسی نظاموں کا ارتقاء، محکوم اقوام اور بلوچ قومی جدوجہد، بین الاقوامی اور بلوچستان تناظر، تنظیم اور سیاسی اصطلاحات کے علاوہ تحریری مشق کیلئے ورکشاپ بھی نیشنل اسکول میں شامل ہوگا۔

بی ایس او کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہیکہ نظریاتی تربیتی اسکولنگ کے ذریعے بلوچ قوم کو ایک مضبوط فولادی قیادت میّسر آئیگی جو کہ مستقبل میں قومی قیادت کا ڈور سمبھالتے ہوئے درماندہ عوام کی رہبری کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.