کیچ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین منعقد، زونل باڈی از سرِ نو تشکیل، نیشنل سکول کی تیاری اور ریجنل اسکول کے اہتمام کا فیصلہ طے پایا۔

رپورٹ: تربت زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین ظریف رند منعقد ہوا جس میں تعارفی اجلاس کے ساتھ زونل رپورٹ، ملکی و بین الاقوامی تناظر، تنظیمی امور، نیشنل اسکول، آئندہ کا لائحہ عمل اور ڈسپلن و ڈھانچے کے ایجنڈے زیر بحث رہے، جبکہ اجلاس کی کاروائی مرکزی کمیٹی کے رکن خلیفہ برکت بلوچ نے چلائی۔

زونل رپورٹ عقیل جلال نے پیش کیا جس پر دیگر ساتھیوں نے اضافے کیئے اور زونل کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تسلسل کو مزید توانائی کے ساتھ برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔

ملکی و بین الاقوامی تناظر پر خلیفہ بلوچ نے مفصل بحث رکھی جسکے بعد دیگر زونل ساتھیوں نے شاندار کنٹریبیوشن کیئے اور بعد ازاں چیئرمین نے بحث کو سمیٹتے ہوئے حالات حاظرہ پر مفصل تجزیہ پیش کیا۔

مزید ایجنڈے زیرِ بحث لاتے ہوئے اجلاس کو نیشنل اسکول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تربیت و کیڈرسازی کی اہمیت کو اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے بی ایس او کو اسکی حقیقی نظریاتی اساس پر منظم کرنے کی حکمت عملی پر بحث کیا گیا اور حکمت عملی وضع کی گئی۔

اجلاس نے تربت پبلک لائبریری کی بندش پر تحفظات کا اظہار کرکہ اسے تعلیم کے در بند کرنے کے مترادف قرار دیا اور پبلک لائبریری کی دوبارہ بحالی کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ بھی لیا۔

آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں پرانا زونل آرگنائزنگ کمیٹی جو اپنا عبوری مدت پورا کر چکا تھا اسے تحلیل کرکہ از سرِ نو آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دیا گیا جس کے مطابق زونل آرگنائزر عقیل جلال، ڈپٹی آرگنائزر بانک حانی بلوچ، پریس سیکرٹری مہران عطا جبکہ صغیر ساگر، سدھیر بلوچ، ماجد بلوچ اور زہیب بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن منتخب کیئے گئے۔

علاوہ ازیں تنظیمی ڈسپلن اور ڈھانچوں پر بھی خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور زونل ورک کو منظم کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.