شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شال زون کی جانب سے ریجنل اسکول کا انعقاد، سیاسی اصطلاحات، بلوچ قومی جدوجہد اور سیاسی و سماجی نظاموں کے ارتقاء پر سیشنز منعقد ہوئے۔

رپورٹ: زونل ترجمان، بی ایس او، شال

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کی طرف سے 15 جولائی بروز جمعرات بمقام شال ریجنل اسکول کا انعقاد کیا گیا ۔ ریجنل اسکول میں مختلف عنوانات زیر بحث رہے ۔اسکول کی صدارت زونل سینئیر نائب صدر ثناءآجو اور اسکول میں مرکزی سینئیر جوائنٹ سیکرٹری جئیند بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی ۔

ریجنل اسکول کا باقاعدہ آغاز “راجی سوت” ہوا راجی سوت کے بعد اسکول میں پہلے تربیتی سیشن کا آغاز ہوا سیشن کا ” عنوان سیاسی” اصطلاحات تھا سیشن کی صدارت مرکزی سینٹرل کمیٹی ممبر شمس بلوچ نے کی اور اور لیڈ آف سازین بلوچ نے دی ۔ شمس بلوچ نے سیاسی اصطلاحات پر بات کرتے ہوئے سیاسی اصطلاحات اکی اہمیت اور افادیت اور سیاسی کیڈر کی ان کو سیکھنے کی ضرورت پر بات کی اور سازین بلوچ نے لیڈ آف دیتے ہوئے مختلف سیاسی اصطلاحات پر اسکول کو بریفنگ دی بعد میں سوالات اور جوابات کا سیشن ہوا اور آخر میں شمس بلوچ نے سوالات کی روشنی میں سیشن کا اختتام کیا۔
مزید برآں اجلاس کا دوسرا تربیتی سیشن ” بلوچ قومی جدوجہد” کے عنوان پر تھا سیشن کی صدارت جیئند بلوچ نے کی اور لیڈ آف شعیب بلوچ نے دی جئیند بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی یاداشت ہماری سیاسی جدوجہد ہے تو درست سیاسی عمل کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں ہماری سیاسی جدوجہد کی تاریخ پر گرفت ہو اور شعیب بلوچ نے لیڈ آف دیتے ہوئے بلوچ سیاسی جدوجہد کی تاریخ پر تفصیلی بریفنگ دی اور بلوچ سیاسی جدوجہد میں مختلف نشیب و فراز سے ساتھیوں کو آگاہ کیا اور بعد میں سوالات جوابات کے سیشن میں ساتھیوں نے مختلف سوالات رکھے اور بالآخر جئیند بلوچ نے سوالات کی روشنی میں بحث کو سمیٹ سیشن کا باقاعدہ طور ہر اختتام کیا ۔

دیگر اسکولکا آخری سیشن بعنوان ” انسانی سماجی اور سیاسی اداروں کے ارتقاء ” پھر تھا . سیشن کی صدارت مرکزی سینٹرل کمیٹی ممبر شیرباز بلوچ نے کی اور لیڈ آف حسیب بلوچ نے دی شیرباز بلوچ نے اجلاس سے مخاطب ہوئے کہا کہ انسانیت کی تاریخ دراصل حقیقی معنون میں انسانی جدوجہد کی تاریخ ہے اور انسان نے مسلسل جدوجہد سے ہی آج ترقی کی منزلوں کو طے کیا اور ایک سیاسی کیڈر کہ لیے انسانی تاریخ میں بہت سے اسباق ہےتو اس لیے سیاسی کیڈر کا انسانی تاریخ سے واقف رہنا ناگریز ہے لیڈ آف دیتے ہوئے حسیب بلوچ نے انسانی سیاسی و سماجی اداروں کے ارتقاء پر تفصیلی بحث رکھی اور تمام ساتھیوں کے سوالات کہ جوابات دیتے ہوئے باقاعدہ سیشن کا اختتام کیا ۔

اور آخر میں ساتھیوں نے فکری اور نظریاتی تربیت کی اہمیت اور افادیت پر بات کی اور کیڈر سازی بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے بات کرتے ہوئے کہا اس ادارے کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی آج ایک تاریخی ضرورت بن چکی ہے اور بالآخر ساتھیوں نے نظریات اور فکر سے لیس ہوکر جہد مسلسل کا عزم کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.