بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے” بی ایس او کا مقدمہ” کے موضوع پر ایک اسٹڈی سرکل منعقد کیا۔ جس میں شال زون کے انفارمیشن سیکریٹری سنگت حسیب بلوچ نے لیڈ آف دی

رپورٹ: بی ایس او شال زون جامعہ بلوچستان یونٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے آج 2 آگست کو” بی ایس او کا مقدمہ” کے موضوع پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جس میں آج کے موضوع پر سیر حاصل بحث ہوئی۔

آج کے اسٹڈی سرکل میں بی ایس او کے تمام اراکین کے ساتھ ساتھ سینئر ساتھی چنگیز بلوچ اور اورنگزیب بلوچ نے بھی شرکت کی۔ سینئر ساتھیوں اور دیگر اراکین نے اپنی اپنی بہترین کنٹری بیوشن دی۔

اس کے علاوہ، جامعہ بلوچستان یونٹ اپنے ساتھیوں کے علمی و فکری اور شعوری تعلیم و تربیت اور کیڈرسازی مہم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسلسل سرکل لگانے میں کامیابی کیساتھ مثبت ثمرات حاصل کررہی ہے جو کہ بلوچ قوم اور بلوچستان کے روشن مستقبل کا سبب اور سامان ثابت ہوسکتا ہے۔

المختصر، آخر میں بی ایس او نے اپنے اراکین اور بلوچ طلباء کے تعلیم و شعور اور تربیت کے انقلابی عمل کو بدستور جاری و ساری رکھنے کا عہد و پیمان کیا اور ساتھیوں کو مزید مطالعہ کرنے کی تاکید کی اور اپنی سیاسی ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.