بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی طرف سے”کُرد قومی تحریک” کے موضوع پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے لیڈ آف دی۔

رپورٹ: بی ایس او شال زون، جامعہ بلوچستان یونٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے آج بروز جمعہ 6 آگست کو “کُرد قومی تحریک” کے موضوع پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں موضوعِ بالا پر پرمغز انداز سے بات اور بحث ہوئی۔

بی ایس او کے مرکزی کابینہ کے انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے “کُرد قومی تحریک” کی تاریخ اور موجودہ صورتحال و مسلسل کامیابیوں اور قبولیت پر ایک عمدہ روشنی ڈالی جس میں کہا گیا کہ آگر آج کرد قومی تحریک کہیں زیادہ طاقتور دشمنوں کے خلاف برسرپیکار اور جہد مسلسل کرتے ہوئے کامیابیوں کا آسمان چُھو رہا ہے تو اس کے پیچھے محض ایک راز پنہاں ہے اور وہ قومی تحریک کو فراہم کردہ سائنسی اور ریشنل اساس ہے جسکی بدولت کُرد قومی تحریک تمام قوموں اور اقلیتوں کی شناخت تسلیم کرتے ہوئے ہر طبقے کو اپنے قومی تحریک کیساتھ جوڑے رکھ کر کالونیل اور استعماری قوتوں کو شکست سے دو چار کر رہی ہے۔
مزید کہا کہ قومی تحریک اپنے سیاسی و سماجی اور بین الاقوامی حالات کا سائنسی تجزیہ کیئے بغیر کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔

اس کے علاوہ، سرکل کے آخر میں سوال جواب کا سیشن رکھا گیا جس سے موضوع مزید کھل کر قابل فہم رہا۔

یاد رہے جامعہ بلوچستان یونٹ اپنے ساتھیوں کے علمی و فکری اور شعوری تعلیم و تربیت اور کیڈرسازی مہم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پے در پے سرکلز لگا رہی ہے اور ساتھیوں کے ذہنی و فکری بالیدگی اور پختگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے جوکہ مستقبل کیلئے ایک عمدہ پیش رفت سمجھا جاتا ہے۔

آخر میں بی ایس او نے اپنے اراکین کے تعلیم و شعور، تربیت اور کیڈرسازی کے انقلابی عمل کو بدستور جاری اور برقرار رکھنے کا عہد و پیمان کیا اور ساتھیوں کو مزید اور مسلسل مطالعہ، تحقیق کرنے کی تلقین کی اور اپنی پولیٹیکل ڈیوپلمنٹ پر خاصا توجہ رکھنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.