مستونگ: بی ایس او، مستونگ زون کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی و بین الاقوامی تناظر سمیت تنظیمی امور ڈسکس ہوئے اور تنظیم کو فعال و منظم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری، بی ایس او مستونگ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کا سنئیر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل انفارمیشن سیکریٹری اختر شاد منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی سنئیر جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ تھے جبکہ میٹنگ کی کاروائی زونل ممبر سراج بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔

زونل اجلاس میں جس عالمی تناظر سمیت بالخصوص افغانستان میں رونماء ہونے والے حالات کا باریک بینی جائزہ پیش کیا گیا اور خطے پر پڑنے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے میں بی ایس او کے فکر و پروگرام پر تفصیل سے بات رکھی گئی اور موجودہ عہد کے اندر بی ایس او کے تعمیر کی اشد ضرورت پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں ریجنل اسکول کی تیاری اور ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کی زمہ داریاں طے کی گئیں جبکہ مستونگ سمیت پورے ریجن میں کام کو تیز کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.