بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کے زیر اہتمام ریجنل اسکول منعقد کیا گیا جسمیں قومی تناظر، انقلابی تحاریک، اور مختلف سیاسی و سماجی نظریات کو زیرِ بحث لایا گیا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری خضدار زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کے زیر اہتمام کیڈر سازی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوٸے ایک ریجنل اسکول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قومی و انقلابی تحاریک اور نظریات پر روشنی ڈالی گٸی۔

بی ایس او ہمیشہ سے بلوچ سماج کے اندر ایک مادر علمی ادارے کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اسی انقلابی روایت کو برقرار رکھتے ہوٸے آج خضدار زون کی جانب سے ریجنل اسکول منعقد کیا گیا جس میں ”بلوچستان اور بین الاقوامی تناظر“ پر سنگت وہید انجم نے لیڈ آف دی جب کہ سنگت نیک جان بلوچ نے اس سیشن کو چیٸر کیا۔

دوسرا سیشن میر یوسف عزیز مگسی کی سیاسی زندگی پر تھا جسے سنگت ریاض بلوچ نے چیٸر کیا جب کہ سنگت آصف بلوچ نے لیڈ آف دی۔

تیسرا سیشن ”سیاسی و سماجی نظاموں کا ارتقا“ پر تھا جس میں سنگت فرید مینگل نے لیڈ آف دی اور سنگت عمران بلوچ نے چیئر کیا۔

چوتھا سیشن ”سیاسی اصطلاحات“ میں سنگت منان بلوچ نے اسے چیٸر کیا جب کہ سنگت فرید مینگل نے لیڈ آف دی۔ پانچون سیشن ”میر غوث بخش بزنجو“ پر تھا جس پر سنگت شاہجہان بلوچ نے لیڈ آف دی۔

اسکول میں ایک شاعری کے نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سنگت وہید انجم، سنگت ھذیفہ بلوچ، سنگت نیک جان بلوچ، سنگت منظور بلوچ، سنگت زیاد بلوچ و دیگر ساتھیوں نے انقلابی اشعار پڑھے۔

آخر میں بی ایس او کے اس انقلابی کیڈر ساز عمل کو مزید بڑھانے اور تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.