تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی و بین الاقوامی تناظر سمیت تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے اور تنظیمی اہداف پر سیر گفتگو کے بعد زونل حکمت عملی مرتب کی گئی۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینئر باڈی اجلاس بروز اتوار 22 اگست کو عطاشاد ڈگری کالج میں زونل صدر عقیل جلال کی زیر صدارت منعقد ہوا جسکے مہمان خاص رکن مرکزی کابینہ ظفر رند تھے جب کہ اجلاس کے اعزازی مہمان سینٹرل کمیٹی کے رُکن خلیفہ برکت نے تھے۔

اجلاس میں تعارفی نشست، زونل رپورٹ، ملکی و بین الاقوامی صورتحال، تنظیم اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے جس پر تنظیم کے دوستوں نے ایک سیر حاصل گفتگو کی۔

ملکی و بین الاقوامی تناظر کے ایجنڈے میں افغانستان سے امریکی انخلاء اور افغانستان کی صورتحال پر خاص بحث رکھی گئی جبکہ ریجن کے ان بدلتے حالات کے بلوچستان پر اثرات کا جائزہ پیش کیا گیا۔

مزید اجلاس میں تنظیم کو زیر بحث لایا گیا اور اس سیاسی بحران کے اندر تنظیم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تنظیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے شُرکاء نے کہا کہ اس سیاسی بحران میں بی ایس او ہی وہ واحد تنظیم ہے جو اپنے ممبرز کا بہتر انداز میں سیاسی پرورش کر کے کیڈرز کو جنم دے سکتی ہے جو قوم کو ان بحرانی کیفیت اور سنگین حالات کا مقابلہ کرنے کا گُن سکھا دیتی ہے۔

آئندہ کے لائہ عمل میں زون کے دوستوں نے تنظیم کے کام کو آگے بڑھانے اور اسے فعال و منظم رکھنے کے اہداف طے کیئے گئے۔ جبکہ نیشنل اسکول کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک زونل کیمٹی تشکیل دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.