غازی نورا مینگل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نومبر میں “غازی نورا مینگل کانفرنس” کا انعقاد کیا جاٸے گا۔ بی ایس او، خضدار زون

ترجمان، بی ایس او، خضدار زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ مڑدِ جہلاوان غازی نورا مینگل اور اس کے ساتھیوں کو ان کی سو سالہ برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے خضدار میں غازی نورا مینگل کانفرنس کا انعقاد کیا جاٸے گا۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ غازی نورا مینگل جو کہ انگریز راج کے خلاف 8 سال تک مسلسل جدوجہد کرتا رہا اور اس دوران اُس نے بے تحاشہ قربانیاں دیں۔ اُس کے انہی سامراج مخالف قومی کارناموں کے اعزاز میں نومبر میں ”نورا مینگل کانفرنس“ کا انعقاد کیا جاٸے گا جس میں غازی نورا مینگل اور اس کے ساتھیوں کی زندگیوں پر روشنی ڈالی جاٸے گی اور انہیں خراجِ عقیدت کیا جاٸے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.