شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شال زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی سرکلر، زونل رپورٹ اور تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ جبکہ آئیندہ کے لائحہ عمل میں زونل سطح کے اہم فیصلے لیئے گئے۔ پریس سیکریٹری، شال

رپورٹ: زونل پریس سیکرٹری شال، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے رُکن سنگت شمس بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی سیکٹری جنرل چنگیز بلوچ تھے۔ جس میں مرکزی سرکلر، زُونل رپورٹ، تنظیم اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے جبکہ اجلاس کی کاروائی زُونل جنرل سیکٹری شیہک بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شُہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کیا گیا، بعدازاں زُونل ممبران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے تنظیمی امور کے ایجنڈے پر مفصل بحث کی اور آئیندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیئے گئے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تنظیمی ارکان نے کہا کہ بی ایس او کے مُختلف زونز کامیابی سے تشکیل پا چکے ہیں اور موجودہ لیڈرشپ نے تنظیم کو ایک اعلی مقام پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس پورے عرصے میں موجودہ لیڈرشپ نے بہترین اقدامات اور فیصلہ جات اُٹھائے ہیں۔ جس میں اہم ترین فیصلہ تنظیم کا بائیسواں قومی کونسل سیشن کا بھی ہے جو پولیٹکس میں ایک عرصے سے جمود اور خوف کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید تنظیم کے اندر لکھنے پڑھنے کے رجحان کو پروان چڑھایا گیا ہے اور بامسار جیسے سیاسی لٹریچر کے کامیاب اجراء کے بعد دوسرے ایڈیشن کا اجراء بھی نظریاتی بڑھوتری میں نمایاں کردار ادا کریگی۔

ممبران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک اہم پوزیشن پہ کھڑے ہیں جہاں طلباء کا اعتماد بی ایس او، بلوچ طلبہ سیاست اور نظریاتی جدوجہد پر بحال ہوا ہے اور بی ایس او کی درست حکمت عملی سے طلبہ طاقت دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے جسے حتمی منزل تک پہنچانا تمام ارکان کا اولین فریضہ ہے۔

آئندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیے گئے جس میں یونٹ سازی میں تیزی، جامعہ بلوچستان کے اندر طلباء کو درپیش مسائل پر تحریک کا آغاز، مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹ کی تقسیم اور میڈیکل طلباء کے احتجاج کو توانا کرنے کے ساتھ طلبہ کے ہر مسئلے پر منظم صدا بلند کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

علاوہ ازیں، اس اہم فیصلہ کن موڈ پر سستی برتنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرکہ جواب طلبی کا بھی فیصلہ لیا گیا تاکہ تنظیمی ڈسپلن اور طاقت پر آنچ نہ پڑنے پائے۔

اجلاس کا اختتام انقلابی جذبات کیساتھ اس عہد پر کیا گیا کہ ہر کارکن پہلی ترجیح پر بی ایس او کے مشن کو آگے بڑھائے گا اور اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کے فلسفے کے تحت جدوجہد جاری رکھا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.