بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد کا آل پارٹیز کیچ کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکت، آل پارٹیز کیچ نے طلباء تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے میٹنگ طلب کیا تھا جس میں کیچ کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تربت زون

آل پارٹیز کیچ کے کنوینئر مشکور انور بلوچ کی زیرصدار اتوار کے روز سرکٹ ہاؤس تربت میں کیچ کی سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آل پارٹیز میں شامل کیچ کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام متحرک طلباء تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا طلبہ تنظیموں کے درمیان اتحاد و اشتراک پیدا کرنا تھا جسے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے سراہتے ہوئے اپنے مرکزی ارکان خصوصی طور پر اجلاس میں بھیجے جن میں ظفر رند، خلیفہ برکت اور عقیل جلال شامل تھے جبکہ بی ایس او پجار سے باہوٹ بلوچ، بی ایس او تربت زون سے بالاچ طاہر اور جے ٹی آئی سے شبیر بلوچ نے اپنے اپنے تنظیموں کی نمائندگی کی۔

آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں اور طلباء قائدین نے اتفاق کیا کہ اس وقت بلوچ اسٹوڈنٹس کو بے تحاشہ مسائل کا سامنا ہے اور طلبہ سیاست مایوسی و بیگانگی کا شکار ہے جس کے منفی اثرات بلوچ سماج پر پڑ رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ سیاسی جمود کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کیچ میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اتحاد و اشتراک عمل پر زیادہ زور دیا جس پر تمام تنظیموں نے اتفاق کرتے ہوئے طلباء کو درپیش مسائل پر 27 ستمبر کو تربت میں ایک سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ لیا جس میں تمام طلباء تنظیموں کے نمائندگان سمیت آل پارٹیز کیچ کے رہنماء بھی شرکت کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.